ابنا: اسلامي بيداري عالمي اسمبلي کے سيکريٹري جنرل ڈاکٹر علي اکبر ولايتي نے سنيچر کو تہران ميں ايک پريس کانفرنس ميں بتايا کہ اسلامي بيداري کا دوسرا عام اجلاس اور اسلامي بيداري اور نوجوان نسل کے زير عنوان پہلي بين الاقوامي کانفرنس انتيس اور تيس جنوري کو تہران ميں منعقد ہورہي ہے -
انہوں نے بتايا کہ اس کانفرنس ميں ايران اور دنيا کے ديگر ملکوں کے ڈيڑھ ہزار سے زائد نوجوان دانشور شرکت کررہے ہيں- ڈاکٹر ولايتي نے بتايا کہ اس کانفرنس ميں اسلامي بيداري ميں نوجوانوں کے کردار کا جائزہ ليا جائے گا-
انہوں نے کہا کہ اس بات کے پيش نظر کہ خطے ميں جاري اسلامي بيداري کي تحريک ميں شامل نوجوان اسلام کے احيا ميں اہم کردار ادا کررہے ہيں، يہ دو روزہ اجلاس يقينا مطلوبہ اور مفيد نتائج پر منتج ہوگا-ڈاکٹر علي اکبر ولايتي نے اس پريس کانفرنس ميں بحرين کے عوام کي انقلابي تحريک کے بارے ميں کہا کہ اس ملک ميں عوام اپني تقدير کے فيصلے ميں مشارکت کے لئے جدوجہد کررہے ہيں - انہوں نے کہا کہ بحرين کے عوام کي تحريک ديني جمہوريت اور ڈيموکريسي کي تحريک ہے اور عوام کا مطالبہ ہے کہ ہربحريني کے حقوق مساوي ہوں اور ہر بحريني کو بغير کسي امتياز کے ايک ووٹ کا حق ملنا چاہئے -
اسلامي بيداري عالمي اسمبلي کے سيکريٹري جنرل نے اسي طرح شام کے تغيرات کے بارے ميں کہا کہ شام ميں بيروني طاقتيں بےجا مداخلت کررہي ہيں کيونکہ اس ملک کے تغيرات کا ان سے کوئي تعلق نہيں ہے - انہوں نے کہا کہ علاقے کي بعض عرب حکومتيں صہیوني ریاست اور مغرب کے کہنے پر شام ميں مداخلت کررہي ہيں-
انہوں نے کہا کہ صہیوني، خيلج فارس کي حکومتوں کو خاص پاليسيوں اور خطوط پر چلا کے ايک طرف شام ميں صہیونيت مخالف مزاحمت کے محاذ کو کمزور کررہے ہيں اور دوسري طرف ان کي کوشش يہ ہے کہ مشرق وسطي ميں صہیوني ریاست کے خلاف مزاحمت کي زنجير توڑ دي جائے -
اسلامي بيداري عالمي اسمبلي کے سيکريٹري جنرل نے حقيقي انقلابي تحريکوں اور مشرقي وسطي ميں مغربي طاقتوں کي جانب سے انجام پانے والي سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مصر ليبيا اور تيونس ميں جو اجتماعي تحريکيں انجام پائيں ان کے حقيقت پسندانہ جائزے سے پتہ چـلتا ہے کہ ان ملکوں کے عوام نے يہ انقلابي تحريکيں اسلامي اصول اقدار کي بنياد پر چلائي ہيں جبکہ اس درميان امريکا اور اس کے اتحاديو نے ان تحريکوں کو روکنے کي بھر پور کوشش کي ہے حتي وہ مصر اور ليبيا کے آمروں کو سياسي پناہ دينا بھي چاہتے تھے -
........
/169